اسلام آباد(سیاست آن لائن) وفاقی حکومت نے مختلف قسم کی بڑی تعیناتیوں اورآسامیوں کی تخلیق میں وزیراعظم کا اختیارمکمل طو پرختم کردیا۔
ذ رائع کے مطابق وزیر اعظم شہبازشریف کی حکومت نے اہم فیصلہ کیا ہے جس میں مختلف تعیناتیوں اورآسامیوں کی تخلیق میں وزیراعظم کا اختیارمکمل طو رپرختم کردیاہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کی سفارشات کے مطابق بل کی منظوری دے دی ہے۔ جس کے تحت وزیر اعظم کا اختیار کسی بھی آسامی کی تخلیق سے مکمل طو ر پر ختم کر دیا گیا ہے۔ اور اُن کا یہ اختیا ر وزیروں، مشیروں اور سیکر یڑیز کے سپرد کر دیا گیا ہے۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بطو ر وزیراعظم عمران خان نے اِس کا اختیار اپنے پاس رکھا تھا۔ اور اُنھوں نے یہ منظوری وفاقی کابینہ کی سفارشات کے بعد لی تھی۔
جو آج وزیر اعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کی سفارشات کے بعداِس کو تبدیل کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کسی بھی آسامی کی تعیناتی اُس کے متعلقہ وزیریا مشیر کی منظوری سے ہوگی۔ اور ینگ پرو فیشنلز کی تعیناتی متعلقہ سیکر یڑی کی منظو ری سے ہوگی۔ اِ س کے علاوہ کسی بھی آسامی کی تخلیق اسٹیبلشمنٹ اور فنانس منسٹری کی منظوری کے بعد ہو گی۔