71

ضمنی انتخابات:پنجاب حکومت کا13شہروں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند رکھنے کافیصلہ

لاہور(سیاست آن لائن):ضمنی الیکشن کے دوران امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لئی پنجاب حکومت نے 13شہروں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہناہے کہ ضمنی الیکشن کے روز امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئی صوبہ بھر کے مختلف مقامات پر موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند رہے گی۔اوراس حوالے سے محکمہ داخلہ پنجاب نے وفاقی وزارت داخلہ کو خط لکھ دیاہے۔

اورخط میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کے جن حلقوں میں ضمنی انتخابات کا انعقاد کیاجارہا ہے وہاں پر موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس مکمل طور پر بند رکھی جائے گی۔تاکہ کسی بھی نگہانی صورتحال سے بچا جا سکے۔

اس حوالے سی ضمنی الیکشن کے دوران ضلع لاہور، قصور،چکوال، گجرات، بھکر،شیخوپورہ،ڈی جی خان، تلہ گنگ، گجرات میں انٹرنیٹ سروس بند رہے گی اسی طرح علی پور، ظفر وال، صادق آباد، علی پور چٹھہ ا، کوٹ چٹھہ اور کلر کہارمیں بھی موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں